نئے آنے والے اداکار سینئرز کا احترام نہیں کرتے‘ نعمان اعجاز

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:56

نئے آنے والے اداکار سینئرز کا احترام نہیں کرتے‘ نعمان اعجاز

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ نئے آنے والے اداکار اپنے سینئرز سے کچھ بھی سیکھنے کو تیار نہیں ہوتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم لوگوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت ہم اپنے سینئرز سے اتنے ڈرتے تھے کہ ان کے سامنے ڈائیلاگ ادا کرتے ہوئے زبان لڑکھڑاتی تھی اور ا سپر ہمیں باقاعدہ ان سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کل ایسا ہرگز نہیں ہے۔ نئے آنے والے کا سینئر زسے ڈرنا تو دور کی بات وہ ان سے سیکھنا تک گوارہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سب زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ ہماری انڈسٹری میں اخلاقی اقدار کا فقدان ہوتا جارہا ہے۔ نئے آنے والے سینئرز کا احترام کرنے کی بجائے صرف نامی گرامی شخصیات کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارے سینئرز ہمارے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے جبکہ انہیں محض بڑی عمر کے لوگوں کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔