شہیدرانی بینظیربھٹوکی 7ویں برسی کل کوٹلی میں بڑا اجتماع ہو گا

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:52

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)پی پی پی آزادکشمیرحکومت کے مشیرامیدواراسمبلی حلقہ نمبر1محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ شہیدرانی بینظیربھٹوکی 7ویں برسی کاحلقہ نمبر1وضلع کوٹلی کابڑااجتماع ضلع کونسل ہال کے لون میں کل 27دسمبرصبح10بجے منعقدہوگاجس میں پارٹی کے مرکزی رہنما،آزادکشمیرحکومت کابینہ کے اراکین بھی خطاب کرینگے انہوں نے پی پی پی جیالوں کوہدائت کی ہے کہ وہ حلقہ نمبرایک ضلع کوٹلی کے اندربرسی تقریبات جوش وجذبہ سے منائیں علاوہ ازیںآ ج کی ضلع کونسل ھال کی تقریب میں بھرپورشرکت کریں،انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم دخترمشرق محترمہ بے نظیربھٹوشہیدکا7واں یوم شہادت جوپی پی پی مرکزی قیادت نے سانحہ پشاورکے معصوم شہداء کے نام سے منسوب کیاہے آج ملک بھرکی طرح ضلع کوٹلی کے پانچوں انتخابی حلقوں،تحصیلوں،قصبوں،چھوٹے بڑے شہروں،کوٹلی سٹی،محلوں کے اندرروائتی جیالاجوش کے ساتھ منایاجائے گاقرآن خوانیوں کے اہتمام کے ساتھ بھٹولنگربھی تقسیم کیاجائے گاپارٹی جیالے شہیدبھٹو،شہیدبے نظیربھٹو،پھانسی کے پھندوں پرجھولنے،کوڑے کھانے والوں کی قربانیوں،جدوجہد اورپیپلزپارٹی کے کردار،دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ اورسانحہ پشاورکے معصوموں کی شہادت اوراثرات پرروشنی ڈالیں گے کوٹلی سٹی میں صبح10بجے بے نظیربرسی کااجتماع ہوگادریں اثناء شام تین بجے محلہ شاہی مسجد میں بے نظیربھٹوشہیدفورم کے تحت قرآن خوانی وبھٹولنگرتقسیم کیاجائے گا پی پی پی کے بانی ایم ایل اے پیرسیدنثارحسین شاہ مرحوم کی بلڈنگ پیپلزسیکرٹریٹ سادات منزل میں بھی جیالے برسی منائینگے ادھرمشیرحکومت وامیدواراسمبلی حلقہ ایک محمدالیاس چوہدری نے تمام پارٹی تنظیموں کوہدائت کی ہے کہ وہ شہیدبے نظیربھٹوکی برسی تقریبات میں سانحہ پشاورکے شہداء کوبھی خراج عقیدت پیش کریں ضلعی صدرپی پی پی قیوم قمرنے تمام جیالوں کوہدائت کی ہے کہ وہ آج ستائیس دسمبرصبح دس بجے کونسل ھال میں شہیدرانی کی برسی میں بھرپورشرکت کریں۔