لاہور ہائیکورٹ نے وکالت کے لائسنس کے حصول کے لئےملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے لئے این ٹی ایس کی طرز کاامتحان لازم قرار دے دیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:44

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزاروں کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ پاکستان بار کونسل نے وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے این ٹی ایس کا امتحان لازم قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاءکی ڈگری لینے کے بعد صوبائی بار کونسلز پہلے ہی امیدواروں کا امتحان لیتی ہیں لہذا این ٹیس ایس کی شرط بلاجواز ہے لہذا اس شرط کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شیراز ذکاءنے موقف اختیار کیا کہپاکستان بار کونسل نے ملکی یونیورسٹیوں سے لاءکی ڈگری کے حامل طلبا ءپر این ٹی ایس کا امتحان لازم قرار دے دیا ہے جبکہ غیر ملکی یونیورسٹیوں سے لاءکی ڈگری کے حامل طلباءکو اس امتحان سے مستثنی قرار دیا گیا ہے جو کہ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔جس پر عدالت نے وکالت کے لائسنس کے حصول کے لئے ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے لئے این ٹی ایس کی طرز کاامتحان لازم قرار دے دیا۔عدالت نے این ٹی ایس کی شرچ عائد کئے جانے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :