وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مخدوم امین فہیم کوغیر سنجیدہ کہنے پر سروری تنظیم کے رہنما اور مریدین سراپا احتجاج بن گئے

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:40

مٹیاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مخدوم امین فہیم کو پی پی میں غیر سنجیدہ کہنے پر سروری تنظیم کے رہنما اور مریدین سراپا احتجاج بن گئے‘ شدید مذمت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی جانب سے مخدوم امین فہیم کو پی پی میں غیر سنجیدہ کہنے پر سروری تنظیم کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر نواز مغل‘ صوبائی رہنما بچل مغل‘ پیر حفیظ‘ حاجی شاہنواز‘ میاں غلام حسین‘ غلام رول شاہ‘ پیر راحیل ودیگروں نے ہالہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے مخدوم امین فہیم پر پی پی میں غیر سنجیدہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگا کر سروری جماعت کے لاکھوں مریدین اور سروری تنظیم کے رہنماؤں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی لازوال قربانیاں پی پی میں شامل ہیں اور مخدوم امین فہیم کے سنجیدہ ہونے سے پی پی چل رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سوچ سمجھ کر کوئی بات کریں کیونکہ اس سے سروری جماعت کے مریدین کی دل آزاری ہوئی ہے اور مخدوم امین فہیم کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :