حکومت اور فوج نے مستقل بنیادوں پر دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے،صدر ممنون حسین
جمعہ 26 دسمبر 2014 14:36
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج نے مل کر مستقل بنیادوں پر دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے ۔2018 ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا۔کوئٹہ میں سیاسی اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال پر تحفظات ہیں۔
بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ گمراہ لوگ ہیں حکومت اور فوج نے مستقل بنیادوں پر دہشت گردوں کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا ۔(جاری ہے)
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے ، وقت کا تقاضہ ہے کہ قوم اپنے تمام تر تحفظات سے بالاتر ہو کر اس جنگ میں اپنی قومی قیادت اور اور سیکورٹی فورسز کا ساتھ دے ، بہادر فوج سیکورٹی فورسز اور پولیس افسران جرات اور بہادری سے دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستانی عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں ، صوبے میں امن کا قیام حکومت کی دیرینہ خواہش ہے۔ صدر مملکت ممنوں حسین نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں تاہم انہیں امن و امان کی صورتحال پر تحفظات ہیں۔ حکومت صوبے میں امن کا قیام ممکن بنا کر انہیں یہاں آنے کی دعوت دے گی حکومت اور فوج نے مل کر دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ دہشت گرد گمراہ افراد ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، بجلی کے مسائل پر ان کا کہنا تھا کہ 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.