سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت 4.9 ریکارڈ

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:30

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے‘ زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

(جاری ہے)

زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :