ماسکو ‘ شدید برف باری ،نظام زندگی متاثر، پروازوں میں تاخیر

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری کے بعد ہر شے برف سے ڈھک گئی،جبکہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ماسکو میں برفیلے طوفان نے ٹریفک کانظام مفلوج کر کے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

طوفانی برف باری کے بعد حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ،جس کے نتیجے میں کئی ٹریفک حادثات ہوئے ،سڑکوں پر برف کے ڈھیر لگ گئے۔ جس کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جا ری ہے،ماسکو میں اس موسم کے باعث 20 پروازیں معطل جبکہ 170 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :