پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے باعث حادثات، 7 افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:29

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے باعث حادثات، 7 افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی ہوگئے۔ ایبٹ آباد میں بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ، 8افراد زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد ستیانہ روڈ پر دھند کے باعث ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر دھند کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ظفروال میں دھند کے باعث بس کھائی میں جا گری جس سے 20مسافر زخمی ہو گئے۔ جھنگ میں دھند کے باعث بس اور ٹرک میں تصادم سے 7افراد زخمی ہو گئے ، پنڈی بھٹیاں میں حافظ آباد روڈ پر دھند کے باعث ٹرک الٹ گیا جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :