سعودی عرب نے فیملی ویزے کی مدت 6 ماہ مقررکردی ،تارکین وطن پریشان

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:28

سعودی عرب نے فیملی ویزے کی مدت 6 ماہ مقررکردی ،تارکین وطن پریشان

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سعودی عرب نے غیر ملکی شہریوں کے لیے فیملی ویزے کی زیادہ سے زیادہ مدت چھے ماہ مقرر کردی ہے جس کے بعد ملک میں موجود تارکین وطن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔ سعودی ڈائریکٹوریٹ برائے امیگریشن اورپاسپورٹ کا کہنا ہے کہ فیملی ویزے کی نئی مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق سعودی عرب میں داخلے کے وقت کی گئی رجسٹریشن سے ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ امیگریشن کے ترجمان کیپٹن احمد بن فہد الیحدنے بتایا کہ سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے باربار مملکت میں غیرملکی فیملی کے قیام کی مدت کے بارے میں استفسارات کیے تھے جس کے بعد عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ غیر ملکی فیملی کے ملک میں قیام کے لیے ویزے کی مدت چھے ماہ رکھی گئی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے بتایاکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں موجود سعودی سفارت خانے، قونصل خانے اور نمائندہ دفاتر ویزے جاری کرنے کے مجاز ہیں،اگر کسی غیر ملکی خاندان نے اپنے وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کرانا ہو تواس کو پہلی مدت ختم ہونے سے قبل متعلقہ حکام سے رجوع کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ حکومت نے ویزے کی مدت میں آن لائن سروسز کے ذریعے توسیع کی سہولت پہلے ہی دے رکھی ہے جس سے مدد لی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :