لاڑکانہ ، رینجرز کے ہاسٹل پر کریکر حملہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:25

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) لاڑکانہ میں رینجرز کے ہاسٹل پر کریکر حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈگری کالج کے قریب رینجرز کے ہاسٹل پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کچن کی جانب سے کریکر پھینکا جس کے پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے اور ہاسٹل کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا ، ہاسٹل کو مکمل تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :