جمہوری نظام کے لیے جان کا نذارنہ پیش کرنا پیپلز پارٹی کی روایت ہے‘مسرت شاہین

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:22

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر شعبہ خواتین ونگ سٹی میرپور کی کوارڈینٹر مسرت شاہین نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے لیے جان کا نذارنہ پیش کرنا پیپلز پارٹی کی روایت ہے شہید رانی بے نظیر بھٹو کی برسی آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی کارکنان گڑھی خدا بخش کے رہنماوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا اہتمام کریں گے شہید رانی نے پاکستان کی سیاست میں جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی جا ن کی جو قربانی دی تھی اسے تاحیات یاد رکھا جائے گا شہید رانی ہمیشہ آمرانہ اور سرمایہ دارانہ قوتوں کے خلاف محنت کش طبقے کے حصول جدوجہد میں مصروف رہیں 27دسمبر کو ملک دشمنوں کی وہی انقلابی آواز وہی انقلابی سوچ۔

(جاری ہے)

آج پورے پاکستان کے عوام کی آواز بن چکی ہے 27دسمبر کو ایک تجدید عہد کرنے کا دن ہے جب تک ملک کے اندر غربت ،جہالت ،بے روزگاری ہے بے نظیر بھٹو شہید کے دےئے ہوئے فلسفے اور منشور پر جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر شہید رانی بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے خواتین ونگ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا وفد میں شگفتہ نورین،زرینہ بی بی کے علاوہ دیگر خواتین بھی موجود تھیں مسرت شاہین نے کہا کہ ہم نے نظیر شہید اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے جانثار سپاہی ہیں قائد عوام شہید بھٹو نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اندر مظلوموں اور محکوموں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے قائد عوام نے ایک عظیم منشور ایک سوچ،ایک نظریہ دے کر قوم کو اور پاکستان کے اندر رہنے والے پسے ہوئے متوسط طبقے کے لیے ایک راہ متعین کی ہے اور محنت کش طبقے کو بولنے اور اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا حق دیا ہے بھٹو شہید اور بی بی شہید نے قربانی تود ی لیکن آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا انھوں نے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں مجرموں کونشان عبرت بنایا جائے پشاور سانحہ قومی المیہ ہے جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے عزائم ناکام ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :