پاک افواج شہدائے پشاور کے قاتلوں کاصفایاکرکے دم لے گی‘چوہدری فلک شیرورک

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:22

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) پاک افواج شہدائے پشاور کے قاتلوں کاصفایاکرکے دم لے گی ملک میں آخری د ہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن” ضرب عضب“ جاری رہے گا ملکی تاریخ میں پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئی ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چودھری فلک شیر ورک،چودھری اشفاق احمد سرویا،سٹی صدر شیخ آصف بشیرپیٹالوی ،یوتھ ونگ کے صدر خواجہ ظل سبحان،سرپرست میاں افتخار احمد اور حاجی شیخ محمد سعید نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں او رمدد گاروں پر کڑی نظر رکھنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے دہشت گردوں کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے دہشت گردوں کی پھانسیوں پر عمل درآمدکی رفتار تیز کی جا رہی ہے قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ فسادیوں کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پاکستان آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی شہادت نے وفاق کواپنے خون سے مضبوط کر دیا ہے مذہب کے نام پر ظلم اور بربریت کا مظاہرہ کرنے والوں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :