جماعت اسلامی امت مسلمہ کی محسن اور خیر خواہ جماعت ہے ،ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:20

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی امت مسلمہ کی محسن اور خیر خواہ جماعت ہے ، نظریہ پاکستان ، دو قومی نظریہ اور قرآن وسنت کے نظام کے غلبہ کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد قابل فخر ہے جس نے نامساعد حالات ، چہار اطراف سے مخالف حملہ آور قوتوں کے مقابلہ میں ہر محاذ پر ذہن سازی ، کردار سازی اور نئی نسل کی جڑ اسلام کے ساتھ جوڑے رکھنے کی ناقابل فراموش جدوجہد جاری رکھی ہے،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ٹاؤن کامونکے کے امیر ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے لاکھوں افراد کی شخصی اور امت مسلمہ کے فرد کی حیثیت سے ایک خصوصی شعوری قوت سے مالا مال کیا،بانی جماعت اسلامی مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودی نے قیام پاکستان کے فوراً بعد ملک میں اسلامی نظام کے رائج کیلئے بھرپور جدوجہد کی ۔

متعلقہ عنوان :