کراچی سے لاہو رجانیوالی مسافر ٹرین خیبر میل کے انجن میں آگ لگ گئی ،بروقت کارروائی کرکے قابو پا لیاگیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:19

خانیوال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) کراچی سے لاہو رجانے والی مسافر ٹرین خیبر میل کے انجن میں آگ لگ گئی ،بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خیبر میل کراچی سے لاہور کے لئے سفر پر تھی کہ انجن کو کچا کھوہ اسٹیشن پر آگ لگ گئی تاہم موقع پر موجود ریلوے عملہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا ۔ کچا کھوہ ریلوے اسٹیشن پر گاڑی 2 گھنٹہ تک کھڑی رہی اور شدید سردی اور دھند میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ بعد میں خانیوال سے انجن منگوا کر گاڑی کو روانہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :