دھنی مائی صاحبہ روڈ کی دو سالوں سے تعمیر نہ ہونے کے باعث عوام کو شدیدمشکلات کا سامناہے‘شیخ عقیل الرحمن

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ دھنی مائی صاحبہ روڈ کی دو سالوں سے تعمیر نہ ہونے کے باعث عوام کو شدیدمشکلات کا سامناہے۔حکومت مسلسل اس سلسلہ میں ٹال مٹول کا مظاہر ہ کررہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔15ہزار کی آبادی کو سڑک تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے۔

(جاری ہے)

حکومت ہوش کے ناخن لے اور سڑک کی تعمیرکروائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دھنی مائی صاحبہ سڑک انتہائی اہم سڑک ہے جو کہ مسلسل حکومت کی غفلت کی وجہ سے تعمیر نہیں ہورہی ہے۔عوام علاقہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر دھنی مائی صاحبہ روڈ کی تعمیر کے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی زمہ داری حکومت پر ہوگی۔