ہو میو پیتھک طریقہ علاج میعاری اور بہترین نتائج کا حامل ہے، محمود الحق عباسی

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)نیشنل کو نسل آف ہومیو پیتھک پاکستان کے مرکزی صدر محمود الحق عباسی کا دورہ مظفرآباد، نجی شعبے میں قائم علی ہو میو میڈیکل سینٹر کا افتتاح اور ڈاکٹر ز کمیونٹی کے نمائندگان سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال، تفصیلات کے مطابق نیشنل کو نسل آف ہومیو پیتھک کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمود الحق عباسی نے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا۔

انہوں نے نجی شعبے میں قائم علی ہو میو میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد حکومت ہو میوڈاکٹرز کو خطہ کے صحت مراکز میں تعینات کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے،ہو میو پیتھک طریقہ علاج میعاری اور بہترین نتائج کا حامل ہے، پاکستان کی بڑی جامعات کے ڈگری ہولڈر ہومیو ڈاکٹرز عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں،ہو میو طریقہ علاج بیمار افراد کی مسیحائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے جو ایلو پیتھک علاج کی نسبت کم خرچ علاج ہے اور نتائج بھی بہترین ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت ہومیو ڈاکٹر ز کی صلاحیتوں سے بھی فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر اطمینان کا باعث ہے کہ مظفرآباد میں ہو میوڈاکٹرز عوام کا بہترین علاج معالجہ کر رہے ہیں اور عوام ہومیوپیتھک علاج سے مطمئن بھی ہیں اور صحت یاب بھی ہو رہے ہیں۔ قبل ازیں دارالحکومت مظفرآباد آمد پرمحکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن کے آفیسر سید اقبال احمد ، سینٹرل یو نین آف جر نلسٹس کے سابق ممبر مجلس عاملہ اسرار نقوی، علی ہومیومیڈیکل سینٹرکے ڈاکٹرز ،ڈاکٹر سید منیر حسین ہمدانی، ہو میو ڈاکٹر عمارہ بتول ، سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

نیشنل کو نسل آف ہومیو پیتھک کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمود الحق عباسی نے مظفرآباد آمد پر ہو میو ڈاکٹرز کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔