مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے میں پٹرول بم حملے میں دو یہودی آباد کار زخمی ہوگئے، ایک کی حالت تشویشناک

جمعہ 26 دسمبر 2014 14:15

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کرنی شومرون یہودی کالونی کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں کے پٹرول بم حملے میں دو یہودی آباد کار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق واقعہ قلقیلیہ میں یہودی کالونی کے قریب پیش آیا جہاں نقاب پوش فلسطینی نوجوانوں نے یہودی آباد کاروں کی ایک کار پرحملہ کردیا،پتھراؤں اور پٹرول بم حملے میں کار کو بری طرح نقصان پہنچا، کار سوار دونوں زخمی یہودیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمی ہونیوالے دو افراد میں ایک یہودی آباد کار کار اور دوسری اس کی بیٹی ہے -

متعلقہ عنوان :