حکومت اور فوج نے ملکر دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے :ممنون حسین

جمعہ 26 دسمبر 2014 13:23

حکومت اور فوج نے ملکر دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے :ممنون حسین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج نے مل کر دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ دہشت گرد گمراہ افراد ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ سیاسی اور قبائلی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے ، وقت کا تقاضہ ہے کہ قوم اپنے تمام تر تحفظات سے بالاتر ہو کر اس جنگ میں اپنی قومی قیادت اور اور سیکورٹی فورسز کا ساتھ دے ، بہادر فوج سیکورٹی فورسز اور پولیس افسران جرات اور بہادری سے دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستانی عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں ، صوبے میں امن کا قیام حکومت کی دیرینہ خواہش ہے ۔ صدر مملکت ممنوں حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں تاہم انہیں امن و امان کی صورتحال پر تحفظات ہیں ۔ حکومت صوبے میں امن کا قیام ممکن بنا کر انہیں یہاں آنے کی دعوت دے گی حکومت اور فوج نے مل کر دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ دہشت گرد گمراہ افراد ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، بجلی کے مسائل پر ان کا کہنا تھا کہ 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :