پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف 7وکٹ پر 429رنز بنا لیے

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:58

پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف 7وکٹ پر 429رنز بنا لیے

کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -26 دسمبر 2014ء ) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں کپتان برینڈن میکولم کی شاندا ر سنچری کی بدولت 7وکٹوں پر 429رنز بنا لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم نیوزی لینڈ نے انکا یہ فیصلہ غلط ثابت کر دیا۔

(جاری ہے)

نیو زی لینڈ کی جانب سے کپتان برینڈن میکولم نے 134گیندوں پر شاندار 195رنز بنائے جس میں 18چوکے اور 11چھکے شامل تھے۔جمی نیشم 85،کین ولیمسن 54،ہمیش ردرفورڈ 18،ٹام لیتھم 27،بی جے واٹلنگ 26اور روس ٹیلر 7رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ مارک کریگ 5رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ۔سری لنکا کی جانب سے میتھیوز نے 2اور لکمل ،ایرنگا ،پرساد اور تھارند وکشال نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :