پہلاگلبرگ ٹاوٴن T-20چیلنج کپ کیش کرکٹ ٹورنامنٹ‘چار ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:42

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) پہلاگلبرگ ٹاوٴن T-20چیلنج کپ کیش کرکٹ ٹورنامنٹ جو کہ ضلع کونسل سٹیڈیم نزد جناح پارک اٹک میں ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے میں کوارٹر راؤنڈ کے مقابلوں میں4ٹیموں کو شکست دینے کے بعد 4بہترین ٹیموں نے سیمی فائنل راؤنڈ کے مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے اور اس طرح سیمی فائنل راؤنڈ کے مقابلوں کی لائن اَپ مکمل ہو گئی ہے، ان خیالات کا اظہار ٹورنامنٹ آرگنائیزر بابائے کرکٹ بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی نے پہلے گلبرگ ٹاوٴن T-20چیلنج کپ کیش کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل راؤنڈ کے مقابلوں کا مکمل شیڈول اور تفصیلات بتاتے ہوئے ابھرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک وچےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان سے ان کے دفتر دوکان نمبرK-30،کے بلاک نزد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،،اس موقع پرسیکرٹری ٹورنامنٹ ملک کامران ایوب،ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کامرہ روڈ اٹک شیخ جنید علی،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک ملک محمد فاروق فوقی ، صدر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ملک ظہیر احمد ، چےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک اٹک کے مایہ ناز سنےئر صحافی چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، ابھرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک وچےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایمپائیرنگ پینل کے انچارج سید سخاوت حسین شاہ بھی موجود تھے،ٹورنامنٹ آرگنائیزر بابائے کرکٹ بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی نے پہلے گلبرگ ٹاوٴن T-20چیلنج کپ کیش کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل راؤنڈ کے مقابلوں کے شیڈول کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ مورخہ 30دسمبر بروز منگل کوحضرو کرکٹ الیون تحصیل حضرو اور الاٹک کرکٹ الیون محلہ کربلا اٹک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،دوسرا سیمی فائنل میچ مورخہ31دسمبر بروز بدھ کو یوتھ کرکٹ الیون رجسٹرڈ اٹک اور وارےئرز کرکٹ الیون اٹک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،دونوں سیمی فائنل میچز صبح 10بجے ضلع کونسل سٹیڈیم نز د جناح پارک اٹک میں کھیلے جائیں گے ،اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 02جنوری2015ء بروز جمعتہ المبارک کو صبح10بجے کھیلا جائے گا،فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کامرہ روڈ اٹک شیخ جنید علی ہوں گے جو ٹورنامنٹ جیتنے والی ونر اور دوسرے نمبر پر آنے والی رَنر اَپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، ٹورنامنٹ آرگنائیزر بابائے کرکٹ بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی نے پہلے گلبرگ ٹاوٴن T-20چیلنج کپ کیش کرکٹ ٹورنامنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے اٹک ،حسن ابدال ،حضرو،فتح جنگ ،پنڈی گھیب ،جنڈ،پشاور ،صوابی ،مردان ،نوشہرہ ،واہ اورراولپنڈی کے کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں کافی مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ اس رنگا رنگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جیتنے والی اور رنر اَپ ٹیموں کو مبلغ 10 ہزار روپے نقد تک کے انعامات دیئے جائیں گے،جس میں جیتنے والی ٹیم کو3ہزار روپے نقد اور ٹرافی اور دوسرے نمبر آنے والی رنر اَپ ٹیم کو1500روپے نقد اور ٹرافی کے علاوہ ٹورنامنٹ میں بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی انعامات شامل ہونگے ،انہوں نے کہا کہ ہم اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون پرڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کامرہ روڈ اٹک شیخ جنید علی ،سیکرٹری ٹورنامنٹ ملک کامران ایوب اور ابھرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک وچےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان کے بے حد مشکور ہیں جو کہ کرکٹ جیسے مشہور کھیل کو فروغ دینے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور ان تینوں کی انتھک محنت سے کرکٹ کے کھیل کو ضلع اٹک میں فروغ ملا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کرکٹ ٹورنامنٹ ضلع اٹک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ضلع اٹک کے کھلاڑیوں کو اپنا بہترین ٹیلنٹ نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے،آخر میں ٹورنامنٹ آرگنائیزر بابائے کرکٹ بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی نے کہا کہ ہم گلبرگ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے اٹک میں بہترین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے پر ان کے بے حد مشکور ہیں اورانہیں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈاٹک کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں جبکہ ہم آئندہ بھی ضلع اٹک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہم تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ ہمارے ضلع اٹک کا نوجوان ٹیلنٹ پاکستان کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کر تے ہوئے اپنے ضلع کا نام روشن کرے۔

متعلقہ عنوان :