روس کا داعش کی بڑھتی عسکری استعداد پر تشویش کا اظہار

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:38

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) روسی وزارت دفاع کے ترجمان الیگزینڈر لوکاشیوچ نے کہا ہے کہ ماسکو کو داعش کی بڑھتی عسکری استعداد پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کا مضبوط ہونا بہت پریشانی کا باعث ہے، شامی حکومت کیساتھ بہتر تعلقات کے قیام کے بغیر اس خطرے کو ختم نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اتحادی ممالک کو ابھی تک دولت اسلامیہ کو ختم کرنے میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :