سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کو کرسمس نائٹ بھی ہسپتال میں منانا پڑی

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:38

سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کو کرسمس نائٹ بھی ہسپتال میں منانا پڑی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کو سانس کی تکلیف کے باعث کرسمس نائٹ بھی ہسپتال میں گزارنا پڑی، اہل خانہ کیساتھ کرسمس ہسپتال میں منائی، وہیں تحفے وصول کرتے رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر گزشتہ تین روز سے سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے ترجمان جم مک گراتھ کے مطابق سابق صدر کی حالت اب بہتر ہے ،انہوں نے ہسپتال میں اپنے اہل خانہ کیساتھ کرسمس منائی ،اس موقع پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے انہیں گلدستے اور تحائف بھجوائے ۔

متعلقہ عنوان :