شدت پسندوں کے خاتمے کیلئے عالمی برداری نے مدد نہ کی تو آئندہ دو سالوں میں لیبیا شام بن جائیگا، محمد دیری

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:38

طرابلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) لیبیا کے وزیر خارجہ محمد دیری نے خبردار کیا ہے کہ شدت پسندوں کے خاتمے کیلئے اگر عالمی برادری نے ہماری مدد نہ کی تو آئندہ 2 سالوں میں ہمارا ملک شام بن جائیگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے وزیر خارجہ محمد دیری نے کہا ہے کہ اگر عالمی برادری نے مناسب ردعمل ظاہر نہ کیا تو اگلے دو سال کے دوران لیبیا بھی شام بن جائیگا، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی توجہ لیبیا میں بڑھتی دہشت گردی کی جانب مبذول کرانے کیلئے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب، واشنگٹن میں مختلف عہدیداروں سے ملاقات بھی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اتنے خراب حالات کے باوجود امریکی صدر نے اب تک اپنی ترجیحات میں لیبیا کو نمایاں مقام نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :