بحر ہند کے ساحلوں پرواقع 14ممالک میں آنیوالے تباہ کن سونامی کو10 سال مکمل ہوگئے

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:38

جکارتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) بحر ہند کے ساحلوں پرواقع 14ممالک میں آنیوالے تباہ کن سونامی کو10 سال مکمل ہوگئے، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اورسری لنکا سمیت دیگرمتاثرہ ملکوں میں دعائیہ اوریادگاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا،انڈونیشیا میں سونامی سے بچ جانیوالے افراد اپنے پیاروں کو یاد کرنے بحرہند کے ساحل پرجمع ہوئے۔ سینکڑوں افراد نے بیروزگاری اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی،صوبہ آچی کی سب سے بڑی مسجد بیت الرحمن میں اجتماعی دعا کا انعقادکیاگیا، 26دسمبر2004ء کو انڈونیشیا کے قریب بحرہند میں 9.1شدت کے زلزلے سے پیدا ہونیوالی 17.4 میٹر سے 30 میٹر اونچی لہریں ایشیاء کے 14 ممالک سے ٹکرائی تھیں،تباہ کن سونامی لہروں سے سب سے زیادہ انڈونیشیا ،تھائی لینڈ، سری لنکا اوربھارت متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

500میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی بلند لہروں سے کئی ہنستی بستی بستیاں تباہ ہوگئیں،، مجموعی طورپر 2لاکھ 26ہزار سے زائدافرادلقمہ اجل بنے اورمتعدد لاپتا ہوگئے۔انڈونیشیا کے صوبے آچی میں 1لاکھ 68 ہزارافراد لہروں کی نذر ہوگئے۔تھائی لینڈ میں 5 ہزار395افراد ہلاک ہوئے جن میں 2ہزارغیرملکی سیاح بھی شامل تھے جبکہ3 ہزارافرادلاپتاہوگئے تھے ۔سری لنکا کے ساحلی علاقے میں سونامی کی لہریں ایک ٹرین کو بہا کر لے گئی تھیں جس میں 1 ہزار277مسافرہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :