سعودی عرب ،ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالی دو خواتین کا مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں پہنچ گیا
جمعہ 26 دسمبر 2014 12:36
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) سعودی عرب میں ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالی دو خواتین کے مقدمے دہشت گردوں کیلئے مخصوص عدالت بھیج دیئے گئے۔ 25 اور 33 سالہ دونوں خواتین کو ایک مہینہ پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
انسانی حقوق کے رضاکاروں کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار خواتین ڈرائیوروں کو اتنے طویل عرصہ تک زیر حراست رکھا گیا اور ان کے مقدمے ریاض کی سپیشل کریمنل کورٹ میں بھیجے گئے۔
دونوں خواتین کے قریبی ساتھی کے مطابق انہیں ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی پر نہیں بلکہ انٹرنیٹ پر اختلاف رائے ظاہر کرنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین کے وکیلوں نے مقدمہ سپیشل کورٹ منتقل کرنے کے فیصلے پر فوری اپیل دائر کر دی ہے جس پر آئندہ چند دنوں تک فیصلہ سامنے آ جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.