لیبا، بن غازی میں شدت پسندوں کی آئل پورٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:36

بن غازی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) لیبیا کے شہر بن غازی میں شدت پسندوں کے آئل پورٹ پر قابض ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جھڑپ میں 22 فوجی اور ایک شدت پسند مارا گیا۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں نے رات گئے السدرہ آئل پورٹ پر میزائلوں سے اچانک دھاوا بول دیا، شدت پسندوں نے اسپیڈ بوٹس کی مدد سے آئل پورٹ پر کئی میزائل داغے جس سے ایک آئل ٹینک میں آگ لگ گئی حملے کے بعد آئل پورٹ پر مامور فوجی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا، تاہم شدت پسندوں سے جھڑپ کے دوران لیبیا کے 22 فوجی مارے گئے جبکہ ایک شدت پسند بھی ہلاک ہو گیا۔