مظفرآباد‘جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں محفل درود پاک کا انعقاد

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں محفل درود پاک کا انعقاد ۔ کارکنان انجمن نے نبی مکرم ﷺ پر درود سلام کے نذرانے پیش کئے ۔درود پاک سے قلب کو سکون اور راحت میسر آتی ہے ۔اللہ کا قرب اور نبی پاکﷺ کی محبت نصیب ہوتی ہے۔ نبی پاک کا عشق حاصل کرنے کے لئے نوجوان درود سلام کا ورد کریں ۔

میلاد النبی ﷺ منانے کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کا خوف اور نبی ﷺ کا عشق حاصل کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام محفل درود پاک کا انعقاد گزشتہ روز مرکزی دفتر انجمن طلباء اسلام عیدگا روڈ میں کیا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں انجمن طلباء اسلام کے کارکنان نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے کیا گیا بعداز نعت رسول مقبول ﷺ درود سلام کے نذرانے نبی رحمت نور مجسم ﷺ کی بارگا ہ میں پیش کئے گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے جنرل سیکرٹری جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام محمد حسنین مصطفائی، سیکرٹری نشرو اشاعت سید دانیال گیلانی ، اسد نذیر اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہادرود شریف سے قلب کو سکون اور راحت میسر آتی ۔نوجوان نسل قرب الٰہی اور محبت رسول ﷺ کے حصول کے لئے نبی مکرم ﷺ کی ذات پر زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھیں۔انھوں نے کیا میلاد النبی ﷺ منانے کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کا خوف اور نبی پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے۔