ڈپٹی ا سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کاایبٹ آباد حادثے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) ڈپٹی ا سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا ضلع ایبٹ آباد میں بودلہ کے مقام پر مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر کی اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت۔ ڈپٹی اسپیکر کی زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت۔

متعلقہ عنوان :