پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان سے وانا جانے والی مسافر بس کو اغوا ء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:28

ٹانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان سے وانا جانے والی مسافر بس کو اغوا ء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،پولیس کے تعاقب کرنے پراغواء کار بس کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ ٹانگ میں نامعلوم اغوا کاروں کی جانب سے وانا جانے والی مسافر بس کو اغوا کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ٹانگ کے علاقے ہتھالا کے مقام پرنامعلوم اغوا کارمسافر بس میں سوار ہوئے اور مسافروں کویرغمال بنایا۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی مسافر بس کا تعاقب کیا جس پر اغوا کار حواس باختہ ہوکر بس کو ایک جگہ روک کر فرار ہوگئے۔ واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداوں کے اہلکاروں نے قریبی علاقوں میں اغوکاروں کی تلاش شروع کردی۔ مسافر بس ڈیرہ اسماعیل خان سے وانا جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :