نارو وال‘ شہری نے فائرنگ کر کے مبینہ طو رپر ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو ؤں کو ہلاک کر دیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:28

نارووال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) نارو وال میں شہری نے فائرنگ کر کے مبینہ طو رپر ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا ، پولیس نے فائرنگ کرکے مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کرنیوالے شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مطابق نارروال تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا 4 ڈاکو مبینہ طور پر ناکہ لگاکر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

دوران واردات ایک شہری نے فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے پاس لائسنس یافتہ پستول تھی ۔ شہری کی مدعیت میں تھانہ صدر میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ شہری نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے حفظ ماتقدم کے تحت فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،پولیس نے لاشیں قانونی کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :