ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:28

ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ، جاری کردہ فیصلہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کو اجمل قصاب کے بیان پر 6 سال تک قید رکھا گیا ۔

(جاری ہے)

اجمل قصاب کے بیان کی ہمارے قانون شہادت میں کوئی گنجائش نہیں ، ایک گواہ کے مطابق اجمل قصاب فرید کوٹ کا محمد اجمل اپنے گاؤں میں ہے اور زندہ ہے ۔ گواہ سی آئی ڈی افسران کے مطابق ٹریس کی گئی کالز میں ذکی الرحمان لکھوی کی آواز کا شبہ ہے ۔ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر چودھری اظہر نے ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کی مخالفت کی تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ٹرائل میں تاخیر کی سزا ملزم کو نہیں دی جا سکتی ضمانت کے بعد بھی ٹرائل موثر انداز میں چل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :