فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں 2 دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے لیے 14 جنوری کی تاریخ مقرر

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں 2 دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے لیے 14 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت میں فیصل آباد جیل کے سپرٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دہشتگرد فیض احمد نے 2000 ء میں لانس نائیک طار ق محمود کو ننکانہ صاحب میں شہید کیا تھا جبکہ دوسرے دہشت گرد محمد شریف نے 2004 ء ننکانہ صاحب میں متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے اور دونوں دہشت گردوں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں خارج ہو چکی ہیں لہٰذادونوں دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے جائیں ۔

عدالت نے دونوں دہشتگردوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ڈیتھ وانٹ جاری کر دئیے جس کے بعد اب عدالت نے دونوں دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے لیے 14جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے ۔ دہشت گرد فیض احمد اور محمد شریف کو 14 جنوری کی صبح فجر کی نماز کے بعد پھانسی پرلٹکایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :