ایبٹ آباد،مسافر بس کھائی میں گرنے سے خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ،6 زخمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:25

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) لورا کے مقام پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حویلیاں جانے والی مسافر بس لورا کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کے اہلکاروں موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اورزخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق مسافر جبری سے حویلیاں جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :