شوال میں دو ڈرون حملے‘ آٹھ مبینہ شدت پسند ہلاک ،پنجابی طالبان اور غیر ملکیوں کونشانہ بنایا گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:25

شوال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملوں میں آٹھ مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں،ہلاک ہونے والوں میں ایک کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون طیارے نے کنڈ اور منگوتری کے علاقوں میں میزائلوں سے دو مکانات کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

کنڈ میں ہونے والے حملے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پنجابی طالبان تھے۔اہلکار کے مطابق منگوتری میں جس مکان کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا اس سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جو کہ ازبک بتائے جاتے ہیں۔یہ رواں ہفتے میں دوسرا موقع ہے کہ شمالی وزیرستان کو ڈرون طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں کنڈ کے مقام پر پنجانی طالبان کے مرکز قاری عمران کے گھر پر ڈرون حملہ کیا ، ہلاک ہونے والوں میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :