اپنی بیوی کو حاملہ بنانے کے لیے بھارتی مزدور کا 10 سالہ بچے کے ساتھ دل دہلا دینے والا فعل

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:19

اپنی بیوی کو حاملہ بنانے کے لیے بھارتی مزدور کا 10 سالہ بچے کے ساتھ دل ..

نیودہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) کالے جادو اور عملیات پر یقین رکھنے والے اکثر ایسی حرکات کر گزرتے ہیں کہ جن کی توقع کسی درندے سے بھی نہیں کی جا سکتی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر پیلی بھٹ میں درگیش نامی شخص نے ایسے ہی بدعملیات سے متاثر ہو کر اپنی بیوی کو حاملہ کرنے کیلئے ایک معصوم بچے کو درندگی کے ساتھ ذبح کر دیا، اس کے اعضاءکاٹے اور اسے ایک کھیت میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گنے کے کھیت سے 10 سالہ بچے پر انشوکی لاش اس حال میں برآمد ہوئی کہ یہ سمجھا گیا کہ اسے کسی خطرناک درندے نے ہلاک کر کے اس کےاعضاءکھائے ہیں۔ جب پوسٹمارٹم کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اسے ہلاک کرنے کے بعد اس کے اعضاءکاٹے گئے تھے۔ پولیس نے بالآخر مجرم درگیش کا سراغ لگا لیا جس نے اعتراف کیا کہ اس نے بدعملیات کے چکر میں یہ سفاکانہ حرکت کی۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے کسی عامل نے بتایا تھا کہ کسی بچے کو ہلاک کر کے اس کے اعضاءکاٹ کر لائے جن پر عملیات کرنے سے اس کی بیوی حاملہ ہو جائے گی۔ بے رحم شخص مقتول بچے کا ہمسایہ ہے لیکن اس کے خاندان کے ساتھ قریبی تعلق بھی اسے ظلم سے باز نہ رکھ سکا۔