ماسکو میں شدید برف باری ، نظام زندگی معطل

جمعہ 26 دسمبر 2014 12:03

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) ماسکو میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی معطل کر دیا ۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے لوگ پھنس کر رہ گئے ۔

(جاری ہے)

ماسکو ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ، گزشتہ روز شہر میں 25 سینٹی میٹر برف پڑی جبکہ تاحال وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، شہر کی صفائی کیلئے 10 ہزار گاڑیاں سڑکوں پر کام کر رہی ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔ ہوائی اڈوں پر 20 پروازیں منسوخ جبکہ ایک سو ستر سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ محکمہ موسمیات نے ا?ئندہ چند روز تک مسلسل برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :