ملتان اور گرد و نواح میں شدید دھند ، معمولات زندگی متاثر ، درجہ حرارت گر گیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 11:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) ملتان اور گرد و نواح میں دھند کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ، حد نگاہ پچاس میٹر تک محدود ہو گئی ۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع میں دھند کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

شہر میں دھند کے باعث حد نگاہ پچاس میٹر جبکہ نواحی علاقوں میں حد نگاہ بیس سے تیس میٹرہے ۔ کم سے کم درجہ حرارت چار اعشاریہ چھ سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ پندرہ سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب سو فیصد ہے موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت چار سنٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے ۔ دھند کے باعث ٹرینیں 4 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :