پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات ، 7 افراد جاں بحق

جمعہ 26 دسمبر 2014 11:05

پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات ، 7 افراد جاں بحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے باعث حادثات، 7 افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی ہوگئے ۔ ایبٹ آباد میں بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ، 8افراد زخمی ہوگئے ۔ فیصل آباد ستیانہ روڈ پر دھند کے باعث ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر دھند کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے ۔

ظفروال میں دھند کے باعث بس کھائی میں جا گری جس سے 20مسافر زخمی ہو گئے ۔ جھنگ میں دھند کے باعث بس اور ٹرک میں تصادم سے 7افراد زخمی ہو گئے ، پنڈی بھٹیاں میں حافظ آباد روڈ پر دھند کے باعث ٹرک الٹ گیا جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :