وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،25 ملزمان گرفتار،

منشیات ، اسلحہ ، مال مسروقہ برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے، تفتیش جاری

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤن ، 25ملزمان گر فتار، ملزمان کے1کلو 25گر ام چرس ، وارداتوں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ5پسٹل،ایک کلا شنکو ف ، ایک رائفل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم امجد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے دوران گشت چار ملزمان محمد افضل ، بختیا ر علی ، عبد الو حید اور محمد کا مران کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف ، ایک 12بور رائفل ، پسٹل 30بور معہ 28روند اور 1کلو 25گر ام چرس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھانہ مار گلہ پولیس نے دوران گشت چوری کی واردات میں ملو ث ملزم اسرار کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ شالیمار پولیس نے دوران گشت دوملزمان جا بر علی اور نذیرہ بی بی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم شاہ ولی کو بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی کر نے پر گرفتار کر لیا۔ تھانہ رمنا پو لیس نے چوری کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم محمد عمر ان کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ 4روند بر آمد کرلیے۔ جبکہ ڈکیتی کی واردات میں ملو ث تین ملزمان خضر حیات ، کا شف اور حبیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینا گیا ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد فیا ض اختر بغیراجا زت سلنڈر گیس بھر ائی کر نے پر گرفتار کر لیا۔تھا نہ شہزاد ٹا ون پولیس نے دوران گشت دو ملزمان فنا س یو نس اور سفیا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 2پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ کو رال پولیس نے گرفتار ملزم گل محمد کے انکشاف ونشا ند ہی پر ریوالو ر 32بور معہ 5روند بر آمد کرلیے۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔جبکہ پیشہ ور بھکا ریوں کی گرفتار ی کے چلائی جانے والی مہم کے دوران آ ٹھ پیشہ وربھکا ریو ں کوگرفتارکر کے انکے خلا ف بھکا ری ایکٹ کے تحت کا رروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جو نیجو نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :