مسیح برادری نے ملک وقوم کی تعمیر، ترقی خوشحالی میں اہم کردارادا کیا، خدمات ہر شعبے میں نمایاں رہیں، میر حاصل بزنجو

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:24

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل بزنجو نے کرسمس کے خوبصور ت مذہبی تہوار کے موقع پر تمام مسیح برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس ان مذہبی تہواروں میں سے ایک ہے جو امن محبت ،خلوص ،بھائی چارے کے فروغ اور علامت بن کر تمام دنیا کیلئے قدر اور اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ مسیح برادری نے ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں اہم کردارادا کیا اور انکی خدمات اور قربانیاں تعلیم صحت سمیت ہر شعبے اور معاشرے کا باشعور امن وشانتی کا گہوارہ بنانے میں نمایاں رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہینڈری مسیح بلوچ جیسے سیاسی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اس لئے مسیح برادری ہینڈری مسیح بلوچ کے نظریہ اور فکر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے نظریہ وفکر اور جدوجہد کو آگے بڑھائیں ۔دریں اثناء نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے گذشتہ روز پرنس روڈ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو اس طرح ٹارگٹ کرنا کھلی دہشتگردی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت زخمیوں کے علاج ومعالجہ میں کسی قسم کی کمی نہ کریں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کریں ۔