پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سمت کاتعین کیاگیاہے،افراسیاب خٹک،

ٹرائل کورٹس کے قیام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،افغانستان بارے پاکستان کی پالیسی بدل چکی ہے، گفتگو

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماافراسیاب خٹک نے کہاہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سمت کاتعین کیاگیاہے ،اسپیڈی ٹرائل کورٹس کے قیام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،افغانستان بارے پاکستان کی پالیسی بدل چکی ہے ،اس کافائدہ پاکستان کوہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے افراسیاب خٹک نے کہاکہ پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلا س میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ہم نے مخالفت کی تھی کیونکہ ہم نے آمریتوں کے دورمیں بھی دکھ جھیلے ہیں تاہم اس اجلاس میں طویل بحث ہوئی اورصاف ظاہرتھاکہ اگرہم کسی نتیجے پرنہیں پہنچیں گے توایسی صورتحال سے کیسے نکلیں گے ،ہمارے پاس اس کے سواکوئی چارہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت جوعدالتیں قائم کی جارہی ہیں ان کاوقت مقررہے اجلاس میں ہم نے ملک کودہشتگردی سے پاک کرنے کی سمت کاتعین کیاجس کی اپنی اہمیت ہے ،اورالمیوں کوروکنے کیلئے ملٹری کورٹس کاقیام عمل میں لایاگیا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ مفاہمت بڑھی ہے ،اوراب ہماری افغان پالیسی بدل گئی ہے اورپچھلے دوماہ میں پاک افغان فوج نے ایک دوسرے سے تعاون کیااس سے پاکستان کافائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :