ملک میں دہشتگردی کے خلاف آئینی عدالتیں قائم ہوں گی ،پرویزرشید،

فوجی عدالتیں جمہوریت کانعرہ لگانے والوں کوسزائیں دیتی ہیں ،موجودہ عدالتیں جمہوری حقوق کاتحفظ کریں گی، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی کے خلاف آئینی عدالتیں قائم ہوں گی ،فوجی عدالتیں نہیں فوجی اورآئینی عدالتوں میں فرق ہے ،فوجی عدالتیں جمہوریت کانعرہ لگانے والوں کوسزائیں دیتی ہیں ،موجودہ عدالتیں جمہوری حقوق کاتحفظ کریں گی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مسیحی برداری کے لئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سابقہ ملٹری کورٹس کومارشل لاء نے جنم دیاتھااوراب جوعدالتیں قائم ہورہی ہیں وہ آئین کے دائرے میں رہ کرہورہی ہیں ،آمریت کی ملٹری کورٹس میں جمہوریت کانعرہ لگانے والوں کوسزائیں دیتی ہیں جبکہ ان عدالتوں نے عوام کے جمہوری حقوق کاتحفظ کرناہے اس لئے ان عدالتوں اوران میں فرق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتیں نہیں بنائی جارہی ہیں بلکہ یہ خصوصی عدالتیں بنیں گی اورفوج کے افسران اس میں خدمات سرانجام دیں گے اوراس کیلئے پارلیمان کی ضروریات پوری کی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ خبرکورپورٹ کرنے کے طریقے ہیں ،میڈیاکوبھی پاکستان کے ساتھ کھڑاہوناہے اورجوپاکستان کوترقی ،انسانی حقوق اورقائداعظم کے پاکستان کی طرف لے جائے وہ درست ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی قربانیوں کوسب تسلیم کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :