دہشتگردی کوروکنے کیلئے اسپیڈی ٹرائل کورٹس کے قیام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،شیری رحمان
جمعرات 25 دسمبر 2014 23:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماشیری رحمان نے کہاہے کہ دہشتگردی کوروکنے کیلئے اسپیڈی ٹرائل کورٹس کے قیام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،اب بڑامسئلہ پالیسی پرعملدرآمدہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکے دوران انہوں نے کہاکہ پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس میں سب کے خدشات اورمسائل سامنے آئے ،11گھنٹے کے طویل اجلاس میں مشاورت بھی ہوئی ۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ہویاپھرملٹری کورٹس ہوں ،دونوں کی ویکٹم پیپلزپارٹی رہی ہے ،ملٹری کورٹس کے قیام کافیصلہ پیپلزپارٹی کیلئے کڑوے گھونٹ سے کم نہیں ہے ،تاہم حکومت بھی بندگلی میں تھی اورآئینی ماہرین نے کہاکہ آج جوحالات ہیں اورجس طرح کے ہم ٹرائیلزکررہے ہیں ایسے میں کوئی اورسانحہ نہ ہواورکسی کے پاس کوئی ٹیکنیکل حل نہیں تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہم نے اسپیڈی ٹرائل کورٹس کاکہاہے کیونکہ اگرانصاف نہ ملے توہم کہاں جائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے اعلانات میں سب سے بڑامسئلہ پالیسی پرعملدرآمدہوگا،دوسرامسئلہ نام بدل کرکام کرنے والوں کوروکناہے ،ہمیں ان سب باتوں سے بالاترہوناپڑیگااورصوبوں کوایک دوسرے سے تعاون کرناہوگا،ہمیں یہ بھی دیکھناہوگاکہ اس میں انسانی حقوق مسخ نہ ہوجائیں کیونکہ ہم کوئی اورسانحہ برداشت نہیں کرسکتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.