وفاقی حکومت کا ملک بھرمیں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7ہزار فرادکوحراست میں لینے کافیصلہ

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:06

وفاقی حکومت کا ملک بھرمیں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7ہزار فرادکوحراست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)وفاقی حکومت نے ملک بھرمیں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے0 700افرادکوحراست میں لینے کافیصلہ کیاہے ،وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبائی حکومتوں اوراسلام آبادانتظامیہ کوہدایت کی گئی کہ ریکارڈمیں موجود7000افرادکوحفاظتی تحویل میں لے لیاان تمام افرادکاتعلق کالعدم مذہبی تنظیموں سے ہے ،یہ وہ تمام افرادہیں جنہیں وزارت داخلہ نے شیڈول 4میں رکھاہے ۔

(جاری ہے)

ان میں وہ لوگ بھی ملوث ہیں جونائن الیون کے بعدامریکہ کے خلاف جذبات رکھتے ہوئے مذہبی تنظیموں کے ساتھ شامل ہوگئے تھے ۔یہ لوگ صوفی محمدکے ساتھ جہادی تحریک کاحصہ بھی رہے لیکن رفتہ رفتہ واپس آکرنارمل زندگی گزارناشروع ہوگئے تھے ،اب ہنگامی حالات کے پیش نظروزارت داخلہ نے یہ احکامات جاری کئے ہیں ۔