ملک کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کے لیے دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہے،مولانا عبد الرب امجد

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام (س)نے کہا ہے کہ ملک کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کے لیے دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہے سفاکیت اور بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس ملک اور اس کے عوام کو میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔

، ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام پنجاب کے نائب صدر مولانا عبد الرب امجد نے ضلعی آفس جے یو آ ئی ٹاؤن شپ میں سانحہ پشاور کی یاد میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جے یو آ ئی کے مرکزی رہنما پیر حبیب الرحمٰن کھچی جے یو آئی لاہور کے ناظم اعلیٰ مولانا اعظم حسین،چکوال کے امیر پیر اکبر ساقی، ایڈوازئر جے یو آ ئی پنجاب میڈیا سیل پیر یوسف بخاری جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی صدر حافظ غازی الدین بابر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قاری اعظم حسین نے کہا کہ سانحہ پشاور کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضرب ِ عضب آپریشن کو اور تیز کیا جائے اور اِن وحشی درندوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے اور انہیں عبرت نشان بنا دیا جائے یہ وحشی درندے اور سفاک بھیڑیے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،پاک فوج کے جوانوں کی طرف سے دہشت گردوں کی ہلاکت خوش آئند قدم ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔