فوجی عدالتوں کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں،پاکستان عوامی تحریک،
دہشت گردوں کے حق میں بیان دینے والوں کو کٹہرے میں لانا از حد ضروری ہے ،ڈاکٹررحیق عباسی
جمعرات 25 دسمبر 2014 23:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری کے 14نکات میں سے 8نکات حکومت کے 20نکاتی ایجنڈے میں شامل ہیں تا ہم دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کی بات تو کی گئی مگر مدرسوں کو ملنے والی فنڈنگ روکنے کا ذکر نہیں ہوا ،مدرسوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ متفقہ نصاب کی تیاری اور اصلاحات بھی ناگزیر ہیں، ورنہ مسئلہ حل نہیں ہو گا ، دہشت گردوں کے حق میں بیان دینے والوں کو کٹہرے میں لانا از حد ضروری ہے جسے نظر انداز کر دیا گیا اگر اب بھی مصلحتوں سے کام لیا گیا تو پھر خون کی ندیاں بہتی رہیں گی اور ہم کف افسوس ملتے رہیں گے ،وزیر اعظم نے قومی ایکشن پلان تیار کرنے کا اعلان کرتے وقت جس طرح مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی بہتر ہوتا وہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں قومی ایکشن پلان کا اعلان کرتے ،ایسی آوازیں آ رہی ہیں کہ اے پی سی میں شریک بعض جماعتیں 100 فی صد 20نکاتی ایجنڈے پر متفق نہیں ہیں،اس تاثر کو زائل ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے ثمرات اس وقت ہی سامنے آئیں گے جب اس پر عمل ہو گا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک عمل درآمد کے حوالے سے کڑی نظر رکھے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.