Live Updates

تحریک انصاف اورحکومت کے معاملات طے پاگئے ہیں، سیا سی جرگے نے خوشخبری سنا دی،

سیاسی جرگے کا آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ ، تمام شہدا پشاور کونشان حیدر دیا جائے، دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے،سراج الحق، رحمان ملک ، بزنجو

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:03

تحریک انصاف اورحکومت کے معاملات طے پاگئے ہیں، سیا سی جرگے نے خوشخبری ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ بعض جماعتوں کوملٹری کورٹس پرتحفظات تھے لیکن اس کے سواکوئی راستہ نہیں تھا،شہداء کی قربانیوں کانتیجہ پرامن پاکستان کی صورت میں نکلے گا،جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمارحمان ملک نے سانحہ پشاورکے شہداء کونشان حیدردینے کامطالبہ کردیااورخوشخبری سنائی کہ تحریک انصاف اورحکومت کے معاملات طے پاگئے ہیں ،دریں اثناء حاصل بزنجوکاکہناتھاکہ آرمی پبلک سکول کویونیورسٹی کادرجہ دیاجائے اوردہشتگردوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے ۔

جمعرات کے روزسیاسی جرگہ کے اراکین سراج الحق ،رحمان ملک اورسینیٹرحاصل بزنجونے آرمی پبلک سکول پشاورکادورہ کیااورحملے میں شہیدہونے والے بچوں کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق کاکہناتھاکہ سانحہ پشاورکے شہداء کی قربانیوں کانتیجہ پرامن پاکستان کی صورت میں نکلے گا۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کاقیام آئیڈیل سسٹم نہیں لیکن افسوس ہے کہ موجودہ صورتحال میں حالات کونارمل کرنے کیلئے مجبورمیں ایسافیصلہ کیاگیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمارحمان ملک نے سانحہ پشاورمیں شہیدافرادکونشان حیدردینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شدت پسندہتھیارپھینک دیں ۔

انہوں ں ے کہاکہ فوجی عدالتوں کی آڑمیں کسی کوسیاسی انتقام کانشانہ نہیں بنایاجائیگااورنویدسنائی کہ حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے پاگئے اورجوڈیشل کمیشن جلدایک آرڈیننس کے ذریعے قائم ہوجائے گا،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجونے کہاکہ حکومت کسی سے بھی رعایت نہ برتے ہمیں تمام دہشتگردوں کے خلاف لڑناہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ آرمی پبلک سکول کویونیورسٹی کادرجہ دیاجائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات