ملک بھرمیں سردی کی شدید لہربرقرار،، اسلام آبادکادرجہ نقطہ انجمادسے گرگیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)ملک بھرمیں شدیدسردی کی لہربرقرار،رات گئے اسلام آبادکادرجہ نقطہ انجمادسے گرگیا،جبکہ خیبرپختونخواہ ،پنجاب شدیددھندکی لپیٹ میں رہیں ۔لاہورائیرپورٹ کی فلائٹ آپریشن معطل ،مزیدکچھ دن ملک میں دھندچھائی رہے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات جمعرات کی رات کواچانک درجہ حرارت نقطہ انجمادسے گرنے کی وجہ سے سردی کی لہرمیں شدیداضافہ ہوگیا،جس کی وجہ سے دھندمیں بھی اضافہ دیکھنے کوملا،موٹرویزپولیس نے لاہورسے اسلام آبادتک موٹروے رات گئے بندکردیاجبکہ لاہورائیرپورٹ کی فلائٹ آپریشن بھی معطل کردی گئی جس کی وجہ سے معمول کی فلائٹ بھی متاثرہوگئی۔