حساس اداروں نے کوٹ لکھپت جیل پرحملے کامنصوبہ ناکام بنا دیا ،

فریدکالونی میں کارروائی ، 2خواتین سمیت 3دہشتگردگرفتار

جمعرات 25 دسمبر 2014 23:01

حساس اداروں نے کوٹ لکھپت جیل پرحملے کامنصوبہ ناکام بنا دیا ،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) حساس اداروں نے کوٹ لکھپت جیل پرحملے کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے فریدکالونی کوٹ لکھپت میں کارروائی کرکے 2خواتین سمیت 3دہشتگردوں کوگرفتارکرکے فورسزکی وردیاں ،جیلوں کے نقشے ،اسلحہ اورراکٹ لانچربرآمدکرلئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے جمعرات کی شب کوٹ لکھپت کے علاقے فریدکالونی میں کارروائی کرکے 2خواتین سمیت 3دہشتگردوں کوگرفتارکرلیاہے اوران کے قبضے سے راکٹ لانچر،اسلحہ ،جیلوں کے نقشے اورفورسزکی وردیاں برآمدکرلی گئی ہیں ،گرفتارملزمان نے کوٹ لکھپت جیل کی مکمل ریکی کررکھی تھی اورجیل پرحملے کامنصوبہ بنارکھاتھاگرفتارملزمان کومزیدتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :