تاجر برادری کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف فیصلوں کا خیرمقدم،
نواز شریف اورجنرل راحیل پاکستان کو تاریخ کے بدترین بحران سے نکال رہے ہیں،ایس ایم منیر
جمعرات 25 دسمبر 2014 22:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) ملک کی تاجر برادری نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت اور سیاسی قیادت کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے اور ٹی ڈیپ کے چئیرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور بری افواج کے سربراہ جنرل راحیل کے مدبرانہ اور جرات مندانہ فیصلے ملک و قوم کو پاکستان کی تاریخ کے بدترین بحران سے نکال رہے ہیں۔
ملک بھر کی سیاسی قیادت، عدلیہ اور دیگر شراکت دار بھی اس ضمن میں اتحاد کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے عوام پر امیداور کاروباری برادری کا حوصلہ بڑھا ہے ۔ فوجی عدالتوں کے قیام اورچیف جسٹس ناصر الملک کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات روزانہ ترجیحی بنیادوں پر سننے کا فیصلے خوش آئند ہے۔(جاری ہے)
کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قوم حالت جنگ میں ہے اور مشکل فیصلوں سے وزیر اعظم، جنرل راحیل اور چیف جسٹس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ تجارتی ماحول اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
ایس ایم منیرنے کہا کہ امریکہ نے حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے سزائے موت کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے مگر یورپی یونین کو تحفظات ہیں جسے اہمیت دینے کی ضرورت نہیں۔پاکستان اور افغانستان کے مابین سیاسی اور عسکری رابطے بڑھے ہیں جس سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔موجودہ افغان قیادت کی سوچ مثبت لگتی ہے اور وہ مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہو گئے ہیں۔اس وقت پوری قوم کی نظریں سیاسی قیادت پر لگی ہوئی ہیں جو ہمت یاکمزوری کا مظاہرہ کرنے والوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔انھوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان کی صورتحال بھی جلد از جلد بہتر کی جائے۔ دہشت گردوں کے نظریات کے پرچار پر پابندی اور اشتعال انگیز لیٹریچر پر پابندی کے ساتھ مذہنی ہم آہنگی کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو اعتماد میں لیا جائے کیونکہ یہ ملک سالمیت، ساکھ، استحکام اور بقاکا معاملہ ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی جلدی کامیابی ہو گی پاکستان اور سارا خطہ اتنی ہی تیزی سے ترقی کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.